0
Friday 31 Jan 2020 23:15

دیامر کیلئے عارضی طور پر ٹمبر پالیسی کی منظوری

دیامر کیلئے عارضی طور پر ٹمبر پالیسی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے دیامر کیلئے عارضی طور پر ٹمبر پالیسی کی منظوری دیدی۔ ٹمبر پالیسی کی مدت پانچ ماہ ہو گی۔ پالیسی یکم فروری سے جون تک نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران دیامر میں کٹی ہوئی لاکھوں فٹ لکڑی کی ترسیل و فروخت کی جا سکے گی۔ یاد رہے کہ دیامر کے جنگلات میں لاکھوں فٹ کٹی ہوئی عمارتی لکڑی پڑی ہوئی ہے۔ ٹمبر پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے لکڑی کو بیرون شہر منتقل بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے کٹی ہوئی لکڑیوں کی ترسیل و منتقلی کیلئے عارضی طور پر پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش