0
Friday 31 Jan 2020 23:16

امجد صابری کے قتل اور امامبارگاہ پر کریکر حملے میں ملوث مجرموں کو عدالت میں شناخت کر لیا گیا

امجد صابری کے قتل اور امامبارگاہ پر کریکر حملے میں ملوث مجرموں کو عدالت میں شناخت کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مجرموں کو مجسٹریٹ کے سامنے انسداد دہشت گردی عدالت میں شناخت کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی سی میں آج امام بارگاہ پر مجلس کے دوران دھماکے کے مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان دیا کہ مجرموں کی شناخت پریڈ کا عمل میرے سامنے ہوا، دو افراد نے مجرموں کو شناخت کیا۔ مجرموں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد مجرم عاصم کیپری، مجرم اسحاق بوبی شامل ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 فروری کو مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت میں پیش کردہ کیس کے چالان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں نے 17 اکتوبر 2016ء کو ایف سی ایریا امام بارگاہ پر بھی کریکر پھینکا تھا، دھماکے میں 11 سالہ فراز حسین جاں بحق اور 31 افراد زخمی ہوئے تھے، مجرم پولیس تفتیش کے دوران حملہ کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

چالان کے مطابق مدعی مقدمہ مجسٹریٹ کے سامنے مجرموں کو شناخت بھی کرچکا ہے، مجرموں کے خلاف شریف آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملٹری کورٹ سے مجرموں کو امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت بھی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو 16 رمضان المبارک 23 جون 2016ء میں لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش