QR CodeQR Code

امریکہ مسئلہ فلسطین میں غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ شریک جرم ہے، علامہ مقصود ڈومکی

31 Jan 2020 23:34

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے سر زمین فلسطین اور امت مسلمہ سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے، فلسطین عنقریب آزاد ہوگا اور اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دولت پور اور امیر آباد میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی شمولیت کے بغیر فلسطین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں، امریکہ امت مسلمہ کا دشمن سامراجی ملک ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل سے مخلص نہیں، ٹرمپ کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت سے یہ بات واضح ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین میں غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ شریک جرم ہے، جس کے ہاتھ فلسطین کے مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل آف سینچری سامراجی طاقتوں کا استعماری جال ہے جسے امت مسلمہ کسی طور قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے سر زمین فلسطین اور امت مسلمہ سے خیانت کرکے  ٹرمپ کو خوش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین عنقریب آزاد ہوگا اور اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 841863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841863/امریکہ-مسئلہ-فلسطین-میں-غیر-جانبدار-ثالث-نہیں-بلکہ-شریک-جرم-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org