QR CodeQR Code

بلاول بھٹو متحدہ کی فکر چھوڑیں، عامر خان

1 Feb 2020 07:37

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یہ بتائیں کہ بلدیاتی سسٹم کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی اداروں کی واپسی کے لیے وہ کب قانون سازی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو کراچی کے عوام اور مسائل کی فکر ہے تو شہری سندھ کا حق اسے دے دیں، بلاول بھٹو وفاق پر الزام تراشی سے پہلے اپنی حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج تک شہری سندھ کے عوام کو ان کا جائز حق نہیں دیا، کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ ناانصافی پر بلاول بھٹو کیا جواب دیں گے۔

 
عامر خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یہ بتائیں کہ بلدیاتی سسٹم کو مضبوط بنانے اور بلدیاتی اداروں کی واپسی کے لیے وہ کب قانون سازی کریں گے، سندھ حکومت اپنے مفاد کے لیے صرف آئی جی کے معاملے میں پھنسی ہوئی ہے، بلاول بھٹو متحدہ کی فکر چھوڑیں، اس جماعت کو وزارتوں کا شوق نہیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزارتیں چھوڑے اور کراچی پر توجہ دے۔


خبر کا کوڈ: 841890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841890/بلاول-بھٹو-متحدہ-کی-فکر-چھوڑیں-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org