QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان 5 فروری سے ایک اور حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کیلئے تیار

1 Feb 2020 09:43

مولانا اس بار اکیلے نہیں بلکہ اپوزیشن کی پانچ جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ ان میں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی۔ مولانا اس بار اکیلے نہیں بلکہ اپوزیشن کی پانچ جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ ان میں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔ جے یوآئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا۔ 9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 841903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841903/مولانا-فضل-الرحمان-5-فروری-سے-ایک-اور-حکومت-مخالف-تحریک-شروع-کرنے-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org