QR CodeQR Code

یکجہتی کشمیر کی تقریبات آج سے شروع کر دی جائیں، کمشنر لاہور

1 Feb 2020 09:49

اجلاس سے خطاب میں سیف انجم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر پر اظہار یکجہتی کی مثال قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات نے آج ثابت کر دیا ہے کہ قائداعظم کو دو قومی نظریہ بالکل درست تھا اور آج پورا بھارت قائد اعظم کے نظریے کو تسلیم کر رہاہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز لگیں گے، تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح پر مختلف پروگرامز کا انعقاد ہو گا، تقریبات آج (یکم فروری) سے شروع ہو جائیں گی۔ کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت وڈیو لنک کے ذریعے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی اور سی سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اضلاع بھی تقریبات کا انعقاد کریں گے، وفاقی و صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق پروگرام کئے جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی دسمبر کی رپورٹ سے جنوری کی رپورٹ کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں، سرسبزو صاف پنجاب و آٹا و چینی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹا چینی کا کوئی بحران نہیں، بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سٹیزن پورٹل اور کھلی کچہریوں میں شکایات کا ازالہ مقررہ وقت میں ہر صورت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر پر اظہار یکجہتی کی مثال قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات نے آج ثابت کر دیا ہے کہ قائداعظم کو دو قومی نظریہ بالکل درست تھا اور آج پورا بھارت قائد اعظم کے نظریے کو تسلیم کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 841906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841906/یکجہتی-کشمیر-کی-تقریبات-ا-ج-سے-شروع-کر-دی-جائیں-کمشنر-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org