QR CodeQR Code

خیبر پختونخواہ میں کروونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

1 Feb 2020 10:05

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ مریض چین میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور حال ہی میں پاکستان آیا تھا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر لاہور میں بھی کروونا وائرس کے دو مشتبہ افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ میں کروونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا، وائرس کا مشتبہ مریض سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مختلف ٹیسٹ کروانے کے بعد اسکا علاج شروع کیا جائیگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ مریض چین میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور حال ہی میں پاکستان آیا تھا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر لاہور میں بھی کروونا وائرس کے دو مشتبہ افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں چینی شہری تھے جو کہ حال میں چین کے شہر ووہان سے پاکستان آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 841907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841907/خیبر-پختونخواہ-میں-کروونا-وائرس-کا-پہلا-مشتبہ-کیس-سامنے-آ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org