0
Saturday 1 Feb 2020 18:07

حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا انتظام کرے، سنی تحریک

حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا انتظام کرے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے، چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا حکومت فوری انتظام کرے، چین میں پھیلتا جان لیوا وائرس کرونا قابل تشویش ہے، چین سے واپس آنیوالے پاکستانی اور چینی پاشندوں کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس پھیلتے ہوئے وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے جو کہ دنیا کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، چین پاکستان کا دوست ملک ہے جس کی تمام مشکلات میں پاکستان اس کیساتھ کھڑا ہے، اقوام متحدہ کو دنیا کی صحت کے انتظام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت محض زبانی کلامی گلوبل ویلج ہونا اور کہلانا مناسب نہیں بلکہ عملی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہونا اور دنیا میں غربت، بیماریوں اور قدرتی آفات کیخلاف مل جل کر سب کو کام کرنا ہوگا۔ سردار طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں نفسا نفسی، معیشت کی بدنظمی، طاقت کا غیر متوازن ہونا، دنیا میں بےچینی اور اضطراب کا سبب بن رہا ہے۔ سردار طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور بالخصوص سکیورٹی کے خدشات کا فوری حل نکالنا ضروری ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشرے میں بے چینی بڑھ رہی ہے جو کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی فوری پاکستان واپسی بے حد ضروری ہے، حکومت پاکستان کو اس کے فوری انتظامات کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 841908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش