QR CodeQR Code

 ابھی یہ ٹریلر ہے اصلی مظاہرہ آئندہ لائحہ عمل کے مطابق اگلے جمعہ کو ہوگا

ملتان امن کا گہوارہ رہا ہے اس کے امن کو سبوتاژ نہ کیا جائے، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی 

1 Feb 2020 11:29

مسجد کے تنازع پر کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کو کوریج سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آج کے مظاہرے میں بھرپور نمائندگی تھی۔ 


اسلام ٹائمز۔ جنرل بس اسٹینڈ کی مسجد کے مسئلہ کو ضلعی انتظامیہ حل کرنے کی بجائے ہوا دے رہی ہے، ہم عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سلم درود و سلام پڑھنے والوں نے ہمیشہ امن و سلامتی کا راستہ اپنایا، جو ہماری کمزوری پر پر محمول کیا جاتا ہے، آج انتہائی شارٹ نوٹس پر عوام الناس کا جمع غفیر انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، ملتان امن کا گہوارہ رہا ہے اس کے امن کو سبوتاژ نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کو کوریج سے روکنا اس بات کا اصل ثبوت ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آج کے مظاہرے میں بھرپور نمائندگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ ٹریلر ہے اصلی مظاہرہ آئندہ لائحہ عمل کے مطابق اگلے جمعہ کو ہوگا۔ 


خبر کا کوڈ: 841933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841933/ملتان-امن-کا-گہوارہ-رہا-ہے-اس-کے-کو-سبوتاژ-نہ-کیا-جائے-صاحبزادہ-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org