0
Saturday 1 Feb 2020 13:50

آئی جی سندھ کی تبدیلی، مراد علیشاہ کا وزیراعظم عمران خان کو تیسرا خط

آئی جی سندھ کی تبدیلی، مراد علیشاہ کا وزیراعظم عمران خان کو تیسرا خط
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیا۔ مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آئی جی سے متعلق فیصلہ 1993ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے اور اپنے غیر سنجیدہ اور غیر مہذب رویئے سے یہ صوبائی حکومت کی توہین کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ آپ کے مشورے پر ہی آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کا عمل شروع کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے خط میں اصرار کیا کہ بھیجے گئے پانچ ناموں میں سے کسی ایک کو آئی جی سندھ مقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ آئی جی تبدیلی سے متعلق وِزیراعلٰی سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو یہ تیسرا خط ارسال کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش