0
Saturday 1 Feb 2020 15:25

پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سمیت دیگر امراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اور سفر کی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر کارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر پاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 841985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش