0
Saturday 1 Feb 2020 19:06

لاہور، پابندی کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کا سالانہ اجتماع جاری

لاہور، پابندی کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کا سالانہ اجتماع جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع عام کی تقریب لاہور کی معروف درسگاہ پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں جاری ہے۔ اجتماع میں ملک بھر سے کارکنان شریک ہیں۔ اس پروگرام میں ہی نئے ناظم اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ کل امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجتماع عام سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی اجتماع میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے اظہار خیال کریں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی فکری تربیت اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار پر خطاب کریں گے۔ اجتماع میں طلبہ رہنماوں کے خطابات جاری ہیں جبکہ مختلف موضوعات پر جماعتی ترانے بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی حدود میں اجتماع کی اجازت نہیں دی تھی تاہم اسلامی جمیعت طلبہ نے یونیورسٹی کی جامع مسجد میں اجتماع کر لیا۔ کل اتوار کو سراج الحق کے ہمراہ نائب امیر لیاقت بلوچ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی اجتماع عام میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 842012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش