0
Saturday 1 Feb 2020 20:15

پیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے، کنور نوید جمیل

پیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اپوزیشن میں رہ کر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہم سے بہادرآباد اور بنی گالہ میں دو معاہدے کئے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے ہمیں 4 ماہ قبل خود ایک اور وزارت دینے کا کہا تھا، ہم نے وزارت لینے پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا، جب تک کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہمارا وزارت لینے کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستانیوں کے لئے پریشانی کی وجہ صرف بڑھتی مہنگائی ہے، غریب آدمی کے ریلیف کے لئے حکومت اقدامات کرے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل کرنا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے جسے پورا نہیں کیا جارہا، پیپلز پارٹی کراچی سے 85 فیصد ریوینیو وصول کرتی ہے، انہیں چاہیئے کہ وہ مسائل حل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ اپوزیشن میں رہ کر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جاسکتی ہے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان دھڑے بندی کا شکار نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے، ایم کیو ایم کے خلاف بات کرنے کو کچھ نہیں ہوتا تو یہی بات کرتے ہیں کہ گروپ بندی کا شکار ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 842038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش