0
Saturday 1 Feb 2020 20:26

کراچی میں گندم اور آٹے کا بحران ختم، قیمتوں میں کمی

کراچی میں گندم اور آٹے کا بحران ختم، قیمتوں میں کمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گندم اور آٹے  کا بحران ختم ہوگیا اور آٹے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومتی اداروں کی جانب سے ممکنہ کاروائی کے خوف کے باعث ذخیرہ شدہ گندم کے وسیع ذخائر اوپن مارکیٹ میں آگئی لیکن تھوک مارکیٹ میں گندم کی فروخت محدود ہوگئی ہے۔ تھوک ڈیلر نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو گندم کی 100 کلوگرام کی بوری مزید 500 تا 600 روپے کمی سے 4400 تا 4500 روپے ہوگئی ہے، اس طرح سے فی 100 کلو گرام گندم کی فی بوری کی قیمت 5000 ہزار سے کم ہوکر 4500 تا 4400 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران فی 100 کلوگرام گندم کی بوری کی قیمت میں مجموعی طورپر 1000 تا 1100 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سےکراچی کی 74 فلور ملوں کو اب تک 100 کلوگرام گندم کی 18 ہزار بوریاں فراہم کردی گئی ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے شہر کی فلور ملوں کو لانڈھی میں واقع تین مختلف گوداموں سے 34 روپے 50 پیسے فی کلوگرام سبسڈائز ریٹ پر گندم فراہم کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فلور ملوں کی جانب سے تھوک مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلوگرام کی حامل فی بوری 2550 روپے میں فراہم کی جارہی ہے جب کہ فائن آٹے کی 50 کلوگرام کی بوری 2650 روپے میں فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فلور ملوں کی جانب سے 430 روپے میں 10 کلوگرام کے سستے آٹے کی ترسیل بھی کراچی کے تمام اضلاع اور بچت بازاروں میں جاری ہے۔ دوسری جانب گندم کی اوپن مارکیٹ گھٹنے سے چکی مالکان خوردہ سطح پر فی کلوگرام چکی آٹا 62 تا 65 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 842042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش