0
Saturday 1 Feb 2020 20:44

وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر بھارت مختلف ریاستوں میں منقسم نظر آئے گا، علامہ احمد اقبال رضوی

وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر بھارت مختلف ریاستوں میں منقسم نظر آئے گا، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب پہنچ چکی ہے، بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں غیر معمولی طور پر زور پکڑ رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشے پر بھار ت مختلف ریاستوں میں منقسم نظر آئے گا، ایم ڈبلیو ایم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی، تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ضلعی و صوبائی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسی نہ کبھی پہلے تنہا تھے اور نہ اب تنہا ہیں، ہر مشکل گڑی میں پاکستانی قوم نے کشمیریوں کے مسلمانوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی روایتی جملہ نہیں بلکہ وہ حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، پاکستان کے ہر شہری کا کشمیری عوام سے مضبوط رشتہ ہے جس میں دنیا کی کوئی طاقت دراڑیں نہیں ڈال سکتی، اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو کچلنے کی بھارتی سوچ سوائے خام خیالی کے اور کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پورے ہندوستان کی سالمیت لامحدود خطرات میں جکڑی ہوئی ہے جس کا بنیادی سبب ہندوستانی وزیراعظم موودی کی غیر دانشمندانہ و غیر جمہوری اقدامات ہیں، بھارت کی موجودہ حکومت کے مخالف ملک کے اقلیتی طبقات ہی نہیں بلکہ ہندو بھی بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں، بھارتی وزیراعظم اپنی خجالت چھپانے کے لئے منفی حربے اختیار کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ٹھوس اور جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاستوں کی خارجہ پالیسی کسی گومگوں یا مصلحتوں کا شکار ہونے کی بجائے دو ٹوک ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان جس اصولی موقف پر قیام پاکستان کے وقت کھڑا تھا آج بھی اسی اٹل حقیقت پر قائم رہنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرنے کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کی قطعاَََ کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل پر زور دے۔
خبر کا کوڈ : 842048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش