2
Saturday 1 Feb 2020 20:56

سندھ حکومت نے ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب سے متنازع پیراگراف حذف کردیا

سندھ حکومت نے ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب سے متنازع پیراگراف حذف کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے معاشرتی علوم کی کتاب میں غلط تاریخ پرنٹ ہو جانے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ ساتویں جماعت کی کتاب سے متنازع پیراگراف حذف کردیا گیا۔ فاروق ستار نے غلطی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے ساتویں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں بنگلہ دیش سے ہجرت کرنے والوں کو فراری قرار دیا تھا، جس پر شہریوں نے احتجاج کیا اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی اس پر آواز اٹھائی۔ سنیئر سیاستدان فاروق ستار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’غلطی‘ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے معاملہ اُٹھانے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترجمہ کرنے میں غلطی ہوگئی تھی۔ اب تصحیح کرلی گئی ہے۔ تاریخ سے متعلق غلطی تو دور کرلی گئی مگر یہ سوال اب بھی موجود ہے کہ معاشرتی علوم کی کتاب پر بانیان پاکستان کی بجائے بینظیر بھٹو کی تصویر کیوں چھاپی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 842052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش