0
Saturday 1 Feb 2020 22:46

گورنر سندھ نے اگر اختیارات کا استعمال کیا تو سندھ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی، جمال صدیقی

گورنر سندھ نے اگر اختیارات کا استعمال کیا تو سندھ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی، جمال صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ اگر گورنر سندھ نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا، تو سندھ حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی، صوبائی حکومت معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی بجائے میڈیا پر حل کرنا چاہتی ہے، وزراء پہلے اپنی پارٹی قیادت سے آئی جی سندھ کے حوالے سے پالیسی بیان لیں، سندھ حکومت کو آئی جی نہیں، جی جی حضور کرنے والا افسر چاہیے۔ پیپلز پارٹی رہنماﺅں کے بیانات پر اپنے ردعمل میں جمال صدیقی نے کہا کہ وفاق صوبے کو ساتھ ملکر چلنا چاہتا ہے، مگر صوبائی وزراء نہیں چاہتے کہ وفاق تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ پر تنقید کرنے والے سیاسی آکسیجن کی تلاش میں ہیں، پیپلز پارٹی کے وزراء کچھ بھی بیان دیں، انہیں آخر میں گورنر سندھ کے ساتھ ہی بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت معاملات کو طول دینے کی بجائے ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کرے، ایک طرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ معاملے کے حل کیلئے لگے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی ہی پارٹی کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 842063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش