QR CodeQR Code

چیف جسٹس گلزار احمد فروری میں کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

2 Feb 2020 11:33

تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کیلئے صوبائی، وفاقی حکومت، ميئر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی میں 6 فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف آپريشن اور کراچی بے امنی کيس بھی شامل ہوگا۔ تجاوزات کے کیس کی سماعت کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کیسز کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کريگا۔ تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کیلئے صوبائی، وفاقی حکومت، ميئر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تجاوزات کيخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپريم کورٹ نے رفاعی پلاٹس، پارکس اور فٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 842138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842138/چیف-جسٹس-گلزار-احمد-فروری-میں-کراچی-اہم-مقدمات-کی-سماعت-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org