QR CodeQR Code

زلمے خلیل زاد کابل پہنچ گئے

2 Feb 2020 11:44

صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر نے اشرف غنی کو بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کرنے والے امریکا کے نمائندہ خصوصی نئے مذاکرات اور معاہدے کے لیے کابل پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن اور طالبان کے درمیان ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کے تحت امریکی فوج کو حفاظتی ضمانتوں کے بدلے افغانستان سے انخلا ہونا ہے۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں امریکا مذاکرات کے حوالے سے خاموش نظر آ رہا ہے۔ افغان صدر کے ترجمان کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ 

صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر نے اشرف غنی کو بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے مگر وہ طالبان سے دشمنی کو کم کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے پر پہنچ جائیں گے تاہم انہوں نے اس میں کتنا وقت لگے گا یہ نہیں بتایا۔ زلمے خلیل زاد کا افغانستان کا دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وہ ایک روز قبل پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ملک کے وزیر خارجہ، آرمی چیف سمیت متعدد حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 842140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842140/زلمے-خلیل-زاد-کابل-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org