0
Sunday 2 Feb 2020 13:33

اتحادیوں کیساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، یہ سیاست کا حسن ہے، چودھری سرور

اتحادیوں کیساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، یہ سیاست کا حسن ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میں بھی قاف لیگ کے ساتھ اتحادی رہیں گے، اتحادیوں کے ساتھ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، یہ سیاست کا حسن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں، ملک میں جمہوری روایات کو مزید پختہ ہونا ہے، ہم نے آگے بڑھنا ہے، پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ پرانے اور اچھے تعلقات ہیں، چودھری پرویزالہٰی نے میرے بارے میں کوئی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے تو مثبت بات کی کہ اتحاد ٹوٹنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ چودھری سرور نے کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھا، اب عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا اعتراف کررہے ہیں۔ رواں سال ہماری توجہ گڈ گورننس اور مہنگائی کےخاتمے پر ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، یقین ہے چین جلد ازجلد اس وبا سے نجات حاصل کر لے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 842169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش