0
Sunday 2 Feb 2020 16:47

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا وائرس کو پاکستانی معیشت کے لئے کڑا امتحان قرار دے دیا، فائبر اور کھڈیوں کے خام مال کی بندش کی وجہ سے ان سے متعلق صنعت بند ہونے جارہی ہیں۔ عدالت عظمی نے وزیر ریلوے کو ایک بار پھر کراچی سرکلر ریلوے کی فوری بحال کا حکم دیا ہے حکم پر عملدرآمد کا جائزہ 12 فروری کی سماعت میں لیا جائے گا، اسی سلسلے میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی کا دورہ کیا اور کیمپ آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سرکلر ریلوے کی زمین سندھ حکومت کو دینے کے لئے تیار ہیں اور اس حوالے سے کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کررہے ہیں۔ کرونا وائرس سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پاکستانی معیشت کے لئے بڑا امتحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو سرکلر ریلوے کی زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے اب اسے چلانا سندھ حکومت کا کام ہے، کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے اسے کبھی اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا اب ریلوے افسران کو کراچی میں بٹھائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرحکومت ریلوے ملازمین کی پینشن کے 40 ارب روپے حکومت اپنے ذمے لے لے تو ریلوے کا خسارہ ختم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں مسافر 6 کروڑ سے بڑھ کر 7 کروڑ ہوگئے لیکن ریلوے کے پاس گنجائش نا ہونے کی وجہ سے وہ نئی گاڑیاں نہیں چلاسکتے، آمدنی میں اضافے کے لئے انہوں نے ریلوے کی زمینیں لیز پردینے اور افغان ٹریڈ کے لئے نئی گیتا ٹرین چلارہے ہیں۔ سانحہ تیز گام رپورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ابہام ہے جسے دور کرنے کے لئے دو قابل افسران کو تعینات کیا ہے سانحے کے مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 842189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش