QR CodeQR Code

جی بی انتخابات کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے، مولانا عطاء اللہ شہاب

2 Feb 2020 17:11

اپنے ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقدر اور عوام کیلئے دین و دنیا کی کامیابی کا ضامن اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے، اس حوالے سے آئین پاکستان اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی تائید بھی کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی امیر اور سابق مشیر وزیراعظم پاکستان مولانا عطاء اللہ شہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مقدر اور عوام کیلئے دین و دنیا کی کامیابی کا ضامن اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے، اس حوالے سے آئین پاکستان اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی تائید بھی کرتا ہے اور قوم کو اس بابت جدوجہد کی ترغیب دیتا ہے۔ جے یو آئی اسلام کے نفاذ کا مطالبہ اور جدوجہد آئین پاکستان کے پس منظر میں کرتی ہے۔ مولانا عطاء اللہ شہاب نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں جمعیت اپنے حجم کے مطابق بھرپور انداز میں سیاسی، آئینی، جمہوری انتخابی مہم چلائے گی، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی، ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان یکسو ہو کر اجتماعی کردار ادا کرنے کا عزم کریں۔


خبر کا کوڈ: 842193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842193/جی-بی-انتخابات-کیلئے-بھرپور-مہم-چلائیں-گے-مولانا-عطاء-اللہ-شہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org