0
Sunday 2 Feb 2020 20:47

چین مں کرونا وائرس سے مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی

چین مں کرونا وائرس سے مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات اور تدفین پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جلانے کا حکم جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کی جانب سے ہفتے کو نئے ضوابط  جاری کیے گئے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تدفین نہ کی جائے بلکہ اُن کے جسد خاکی کو قریبی مراکز میں جلایا جائے۔ چینی حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ہوں گی اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت ہوگی۔ ایچ ایچ سی ضوابط کے مطابق اگر کرونا وائرس کے مریض کی موت ہوتی ہے تو جس حد تک ممکن ہو، آخری رسومات کو محدود رکھا جائے، جس اسپتال میں مریض ہلاک ہو، وہاں کا عملہ جگہ پر اسپرے کرے اور لاش کو سیل کر دے اور پھر اس کے کھولنے پر پابندی عائد کر دے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ طبی عملے کی جانب سے اہل خانہ کو آگاہ کرنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد تدفین کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کوئی نمائندہ آکر لاش کو لے کر مخصوص مقام پر پہنچے گا، جس کے بعد جسد خاکی کو جلا دیا جائے گا۔ ایچ ای سی کے مطابق مردے کو جلانے کے بعد اُس کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ہلاک شدگان کو جلانے کے دوران سینٹر میں کسی بھی رشتے دار یا اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مردے کی باقیات اور دستاویزات عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔ دوسری جانب حکومت نے ووہان کے بعد 90 لاکھ کی آبادی والے شہر وین ژو کو بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 15 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ یہ وائرس 24 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا۔
خبر کا کوڈ : 842225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش