0
Sunday 2 Feb 2020 22:18

باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر، 7 افراد جاں بحق

باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر، 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا، جو مقامی آبادی پر گرا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 842230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش