QR CodeQR Code

پاراچنار شہر میں نکاسی آب کے مسائل کیوجہ سے عوام کو مشکلات

2 Feb 2020 22:35

سماجی شخصیت کربلائی رجب علی نے حکومت اور بلدیہ پاراچنار کی توجہ پاراچنار شہر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مناسب سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گھروں اور دکانوں کی چھتوں سے لوگوں نے سڑکوں کی جانب پرنالے رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر کے بازاروں، مارکیٹوں میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاراچنار کی سماجی شخصیت کربلائی رجب علی نے حکومت اور بلدیہ پاراچنار کی توجہ پاراچنار شہر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مناسب سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گھروں اور دکانوں کی چھتوں سے لوگوں نے سڑکوں کی جانب پرنالے رکھے ہیں، جس کی وجہ سے برف باری اور بارش کے دوران لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان پرنالوں کی بجائے چھتوں سے پائپوں کے ذریعے پانی نکاسی آب کے نالوں میں بہایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اپنے لیٹرینوں کی گندگیوں کا رخ نکاسی اب کے نالوں کی جانب کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے سارے شہر میں ناقابل برداشت بدبو رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 842236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842236/پاراچنار-شہر-میں-نکاسی-ا-ب-کے-مسائل-کیوجہ-سے-عوام-کو-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org