0
Sunday 2 Feb 2020 22:58

ملتان میں چوریاں عروج پر، پولیس ڈاکو کنٹرول کرنے میں ناکام 

ملتان میں چوریاں عروج پر، پولیس ڈاکو کنٹرول کرنے میں ناکام 
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان انجمن ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے زیراہتمام بوسن روڈ پر بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں فرحان زیدی، رضوان لاشاری، لک میر آرائیں، ملک رمضان سیال، ملک محمد نواز، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک اللہ دتہ، رانا ارشاد و دیگر تاجر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ آئے روز چوری اور ڈکیتوں کی وجہ سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، چور اور ڈاکو بے خوف و خطر وارداتیں کررہے ہیں، لیکن ملتان شہر میں پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، مارکیٹوں میں پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے، ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیں، تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی ایف آر درج کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے تاجروں کا مال برآمد کرایا جائے۔ 

 
خبر کا کوڈ : 842241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش