0
Sunday 2 Feb 2020 22:53

پاکستان کا چین کیلئے پروازیں بحال کرنیکا فیصلہ

پاکستان کا چین کیلئے پروازیں بحال کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، کل صبح چائنا ایئر کی پرواز پاکستان پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان نے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔ ایوی ایشن ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کل بروز پیر سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوگا، بیجنگ سے آج صبح 9 بجے چائنا ایئر کی پرواز پاکستان پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی 2 فروری تک نافذ رہے گی، بعد ازاں اس پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

اس نوٹی فیکیشن میں فضائی پابندی کی وجوہات تو نہیں بتائی گئی تھیں، تاہم یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا، جب چین میں کرونا وائرس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا۔ وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے اپنے شہریوں کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ہم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے چین سے لوگوں کو نکالنا شروع کیا تو یہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گی/ ان کا کہنا تھا ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی صحت کے لیے چین نے جو پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں، اس کا احترام کریں اور اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب نہ بن جائیں۔
خبر کا کوڈ : 842257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش