0
Monday 3 Feb 2020 12:38

ہر روز کی تبدیلی بداعتمادی پیدا کرتی ہے، کامل علی آغا

ہر روز کی تبدیلی بداعتمادی پیدا کرتی ہے، کامل علی آغا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تبدیلی اچھی چیز ہے لیکن ہر روز اور بار بار کی تبدیلی بداعتمادی پیدا کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اب تیسری کمیٹی بنائی گئی ہے جس پر سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔ ہم نے ملک کے مفاد میں اتحاد کیا ہے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ (ق) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں مطالبات پر عمل درآمد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمیشہ ایسی تبدیلی آتی ہے جس سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے، ہم کھلے دروازوں کی سیاست کرتے ہیں ،اگر 11 بار بھی کسی نے ڈسا ہو اور وہ واپس آئے تو ہم گلے لگا لیتے ہیں۔ کامل علی آغا نے کہا کہ ہم ذاتی مفاد میں فیصلے نہیں کرتے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، ہمارا بنیادی معاہدہ تھا کہ روز مشاورت ہو گی اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔ رہنما (ق) لیگ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ مشاورت کی جاتی تو نہ مہنگائی کا مسئلہ ہوتا نہ بیروزگاری ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 842296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش