QR CodeQR Code

حمزہ صدیقی اسلامی جمیعت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب

3 Feb 2020 17:10

پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ اجتماع عام میں ملک بھر سے جمعیت کے ارکان نے شرکت کی۔ اجتماع عام کے شرکاء نے حمزہ صدیقی کو اپنی قیادت کیلئے منتخب کیا۔ ترجمان اسلامی جمیعت طلبہ کے مطابق حمزہ صدیقی کراچی یونیورسٹی میں ماس کمیونیکشن کے طالبعلم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہونیوالے اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان کے مرکزی ’’اجتماع عام‘‘ میں نئے میر کاررواں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ کراچی یونیورسٹی کے طالبعلم حمزہ صدیقی نئے سال کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ اجتماع عام میں ملک بھر سے جمعیت کے ارکان نے شرکت کی۔ اجتماع عام کے شرکاء نے حمزہ صدیقی کو اپنی قیادت کیلئے منتخب کیا۔ ترجمان اسلامی جمیعت طلبہ کے مطابق حمزہ صدیقی کراچی یونیورسٹی میں ماس کمیونیکشن کے طالبعلم ہیں، وہ اس سے قبل جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور کراچی جمعیت کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ ناظم اعلیٰ کے انتخاب میں 1044 اراکین نے ووٹ دیئے، ناظم اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹنگ کی شرح 90 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 842330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842330/حمزہ-صدیقی-اسلامی-جمیعت-طلبہ-کے-مرکزی-ناظم-اعلی-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org