QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، راغب نعیمی

3 Feb 2020 17:21

جامعہ نعیمیہ میں تقریب سے خطاب میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس، مساجد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، جن میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا مظلوم کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل وقت کی ضروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس، مساجد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، جن میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی جائیں گی۔ اجلاس میں جامعہ فخرالعلوم کے ناظم اعلیٰ پیر محمد ارشد نعیمی، معروف مذہبی سکالر مولانا شفقت علی یوسفی، پروفیسر نصیر احمد نورانی، پروفیسر طیب علی رضوی، مولانا فریاد علی نعیمی و دیگر نے شرکت کی۔

مولانا نذر فرید القادری، مولانا عامر کمال چشتی، مولانا ظہیر احمد بابر، مولانا عابد علی نعیمی، مفتی بلال احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیر محمد ارشد نعیمی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اپنی آزادی کے حصول کی قیمت اپنے خون سے ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے حق کو خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کی نہ صرف حمایت کرتا ہے بلکہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ نعیمین ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے 5 فروری کو بھرپور طریقہ سے یکجہتی کشمیر منانے کا عزم دہریا۔ اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی.
 


خبر کا کوڈ: 842335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842335/مسئلہ-کشمیر-کشمیریوں-کے-امنگوں-مطابق-حل-کیا-جائے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org