0
Monday 3 Feb 2020 17:22

ایسا لگتا ہے کلیم امام کو کوئی نہ کوئی کہہ رہا ہے کہ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، سعید غنی

ایسا لگتا ہے کلیم امام کو کوئی نہ کوئی کہہ رہا ہے کہ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی کلیم امام سے متعلق جن خدشات  کا اظہار ہم نے کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کی عوام کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ملک میں  کرپٹ سیاستدان کی امیری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عوام غریب تر ہوتی جارہی ہے، جب تک پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی عوام کو مہنگائی کا اسی طرح سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کلیم امام صوبے میں سیاست کر رہے ہیں وہ خود رپورٹیں تیار کروا کر میڈیا پر جاری کرتے ہیں، جبکہ ہمیں جن خدشات کا ڈر  تھا وہ درست ثابت  ہوئے۔ انہوں  نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے کہ  اپوزیشن کو ایک  افسر کی تبدیلی سے اتنا مسئلہ کیوں ہے ایسا لگتا ہے کہ کلیم امام کو کوئی نہ کوئی کہہ رہا ہے کہ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 842337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش