0
Monday 3 Feb 2020 17:50

مسلمانوں کے تحفظ کیلئے جہاد کے سوا کوئی راستہ نہیں، مولانا مجاہد عبدالرسول

مسلمانوں کے تحفظ کیلئے جہاد کے سوا کوئی راستہ نہیں، مولانا مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ مرکز اہلسنت دھرم پورہ لاہور میں ’’حقوق کشمیر کنونشن‘‘ سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ حکومت وقت کو جہاد کشمیر کا اعلان کرنا چاہیے، مسلمانوں پر جاری کشمیر سمیت تمام ظلم و ستم کی زنجیروں کو توڑنے کا سب سے بڑا ہتھیار جہاد ہے، کشمیر میں غیر انسانی کرفیو کو 2 سو دن ہونیوالے ہیں، اس کے باوجود عالمی ضمیر سو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، غذا اور ضروریات زندگی کی اشیاء ناپید ہو چکی ہیں، خون جماتی سردی میں بھی بے سہارا اور بے آسرا کشمیریوں کا خیال تک نہیں، بھارت کے غیر انسانی اور عالمی قواعد و ضوابط کیخلاف رویہ پر بھی تمام امن و امان کی داعی طاقتیں ردائے غفلت تانے حماقت خیز نیم خوابی کے خراٹے بھر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تڑپ، بوڑھوں کی بے بسی، خواتین کی آبرو ریزی اور بلکتے مریضوں کی آہ و بقاء سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل او ر دیگر شرپسند قوتیں بھارت کی پست پناہی کر رہی ہیں، کشمیریوں کے خون سے بین الاقوامی تمام باطل کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکومتِ وقت کو حالات کا ادراک کرنا چاہیے، عالمی برادری سے ضروری اقدامات کے علاوہ دیگر حکمت عملی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جہاد کشمیر کا اعلان کرنا چاہیے، کفر اور کفریہ طاقتوں کے حوصلے پشت کرنے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے تحفظ اور مسلم وقار کی بحالی کیلئے جہاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 842347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش