0
Monday 3 Feb 2020 18:02

سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت ملکی معیشت کیلئے سیاسی کرونا وائرس ہیں، وقار مہدی

سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت ملکی معیشت کیلئے سیاسی کرونا وائرس ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے لئے سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت سیاسی کرونا وائرس ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹاک مارکیٹ کریش اور سرمایہ داروں کی سرمایہ کاری پر ضرب کاری لگی ہے، جس کی وجہ اسٹاک مارکیٹ یکدم 1383 پوائنٹس کم ہوکر تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آچکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گمراہ کن خبروں اور ہیڈ لائنوں کے ذریعے ملک چلا رہی، جبکہ اس کے برعکس انڈسٹریاں، کارخانے اور معیشت تباہی کے دہانے سے دو قدم آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نالائقیوں کے سبب بے روزگاری میں ہوشربا اضافہ کے ساتھ مہنگائی کا جو جن عوام کے اوپر قابض ہوا ہے، اس سے عوام تبدیلی کے نام سے بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست اب زیادہ دن نہیں چلنے والی اور بہت جلد سلیکٹڈ حکومت کو عوام کے غیض و غصب کا سامنا کرنا پڑے گا، لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے۔
خبر کا کوڈ : 842358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش