QR CodeQR Code

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس آخری مراحل داخل

3 Feb 2020 19:06

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے دلائل دیئے دوران سماعت رحمان بھولا کا مقامی عدالت میں دیئے گئے اعترافی بیان کو عدالت میں پڑھ کر سنایا۔ بیان میں اعتراف کیا گیا تھا کہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنرشپ کا تقاضا حماد صدیقی کے کہنے پر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس آخری مراحل داخل ہوگیا، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم رحمان بھولا کا اعترافی بیان عدالت کو پڑھ کر سنا دیا۔ تفصیلات کے ماطقب کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام کی جانب سے نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا گیا، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ و دیگر بھی پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے دلائل دیئے دوران سماعت رحمان بھولا کا مقامی عدالت میں دیئے گئے اعترافی بیان کو عدالت میں پڑھ کر سنایا۔ بیان میں اعتراف کیا گیا تھا کہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ یا پارٹنرشپ کا تقاضا حماد صدیقی کے کہنے پر کیا۔

اعترافی بیان میں کہا گیا کہ مالکان کے انکار کی صورت میں فیکٹری کو نذر آتش کرنے کے احکامات ملے، آگ لگانے کا ٹاسک زبیر چریا کو دیا گیا، میں موٹر سائیکل پر زبیر چریا کے پیچھے گیا، جس دن اس نے آگ لگانی تھی، زبیر چریا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر آگ لگائی، ساجد محبوب شیخ نے رحمان بھولا کے اعترافی بیان کے علاوہ بھی دیگر شہادتیں پڑھ کر سنائیں۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے 350 سے زائد شہادتیں پڑھ کر سنائیں۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بھی ساجد محبوب شیخ دلائل جاری رکھیں گے۔ عدالت نے مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 842373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842373/سانحہ-بلدیہ-فیکٹری-کیس-آخری-مراحل-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org