0
Monday 3 Feb 2020 21:33

شہید قاسم سلیمانی کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں ملت جعفریہ کا تاریخی اجتماع ہوگا۔ علامہ باقر زیدی

شہید قاسم سلیمانی کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں ملت جعفریہ کا تاریخی اجتماع ہوگا۔ علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے، مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقاء عزیز ہے تو انہیں چاہیئے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاََ اجازت نہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف شیعہ قومیات کے وفود سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ خطے میں امریکی جارحیت اور امت مسلمہ کے عظیم ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر 9 فروری کو نشتر پارک میں منعقدہ جلسہ تاریخی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دوستی پر اترانے والے امریکہ کے ماضی کے کردار کو سامنے رکھیں، اس آستین کے سانپ نے مسلمانوں کو ہمیشہ دوست بن کر نقصان پہنچایا ہے، امریکہ سے یاری عالم اسلام سے غداری تصور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ایران کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار حاج قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا راستہ ہموار کرنے کی احمقانہ کوشش کی ہے، اس واقعہ کے بعد ایران کا ردعمل جرات مندانہ اور غیرت ایمانی سے لبریز تھا، اگر امت مسلمہ اسی جرات کو اپنا ہتھیار بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف کھڑا ہونے کی جرات نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 842394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش