0
Monday 3 Feb 2020 23:05

 ہمیں فخر ہے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے رکھا ہے، سید فخرامام 

 ہمیں فخر ہے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے رکھا ہے، سید فخرامام 
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ پوری قوم 5 فروری کو متحد ہوکر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ قبضہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں جو جذبہ موجود ہے اس سے کشمیر کی عوام کو مزید حوصلہ ملے گا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ سے ان کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد موقع پر موجود معززین شہر سے بات چیت میں کیا۔ سید فخر امام نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے رکھا ہے، قیام پاکستان کے وقت ہی حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس متنازع علاقہ پر مودی سرکار نے غیرآئینی، غیراخلاقی اور غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے، جس کے خلاف حکومت اور پاکستان بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں، مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے والی حکومت کے ہاتھ مضبوط کئیے جائیں اور 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلیوں اور سیمینارز مین بھرپور شرکت کریں۔

اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے سید فخر امام کی خدمات کو سہراتے ہوئے یقین دلایا کہ کشمیر کے حل تک قوم آپ کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر میثم بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، شجر عباس، حاجی محمد یوسف، سید سہیل عابدی ممبر امن کمیٹی ملتان ڈویژن، امتیاز مرالی ایڈووکیٹ صدربار کبیروالا، اکبر خان ایری، قاسم خان ایری، سلیم اختر لبانہ، حیدر علی خان ایری،ش اہد راجپوت اور شکیل مہے موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 842420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش