0
Tuesday 4 Feb 2020 07:19

جھنگ، نرس پر ڈاکٹر کا تشدد، انتظامیہ خاموش تماشائی

جھنگ، نرس پر ڈاکٹر کا تشدد، انتظامیہ خاموش تماشائی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں ڈاکٹر کو اس کے فرائض کی بجا آوری یاد دلانا اسٹاف نرس کو مہنگا پڑ گیا۔ ڈاکٹر نے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر نرس پہ تھپڑوں کی بارش کردی۔ اسپتال انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لینے کے بجائے چپ سادھ لی۔ ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے شور کورٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جب اسٹاف نرس نے ایک مریض کی خراب طبیعت کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سے وارڈ کا وزٹ کرنے کے لیے کہا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صفدر نے نہ صرف وارڈ کا وزٹ کرنے سے انکار کیا بلکہ نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر روبینہ نامی نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کس طرح دندناتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہوتا ہے اور نرس کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ ڈاکٹر صفدر اس غیر انسانی فعل کی انجام دہی پر شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے دفتر سے سینہ تان کر نکلتا ہوا دکھتا ہے کہ جیسے اس نے کوئی بڑی فتح حاصل کی ہو۔
خبر کا کوڈ : 842450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش