0
Tuesday 4 Feb 2020 12:30

کیلیفورنیا، بس میں فائرنگ، خاتون ہلاک

کیلیفورنیا، بس میں فائرنگ، خاتون ہلاک
اسلام ٹائمز۔ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ بس لاس اینجلس سے سن فرانسسکو جا رہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ برائن پیننگ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت بس ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہیرو کہلانے کا مستحق ہے۔ برائن پیننگ کے مطابق ڈرائیور نے فوری 911 پر اطلاع دی اور بس گیس اسٹیشن پر کھڑی کر کے حملہ آور سے پستول چھین کر اسے بس سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 842515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش