QR CodeQR Code

قائداعظم کا وژن ہی میرا وژن ہے، عمران خان

4 Feb 2020 13:36

ملائیشیا کی ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف اور مساوات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کا تصور بھی مدینہ کی ریاست کے مطابق تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما تھے، پاکستان سے متعلق قائداعظم کا وژن ہی میرا وژن ہے۔ ملائیشیا کی ایڈوانس اسلامک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ منورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف اور مساوات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کا تصور بھی مدینہ کی ریاست کے مطابق تھا۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم درست سمت سے ہٹ گئے ہیں، پاکستان میں پہلی بار غریبوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کابندو بست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ لوگ جس اسپتال میں چاہیں جا کر اپنا علاج کراسکتے ہیں، پہلی بار غریب طبقے کے لیے صحت کی انشورنس دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 842546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842546/قائداعظم-کا-وژن-ہی-میرا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org