QR CodeQR Code

کورونا وائرس کا خطرہ، کراچی جناح ایئرپورٹ پر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم

4 Feb 2020 15:08

ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک پر کرونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ سفر کے دوران وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈیسک سے رابطہ کیا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ مینیجر اور ہیلتھ آفیسر کو کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک پر کرونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ سفر کے دوران وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈیسک سے رابطہ کیا جا سکے گا۔ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 362 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 17 ہزار 384 افراد ميں وائرس کی تصديق ہوئی ہے۔ وائرس دنيا کے 27 ممالک تک پھيل گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 842563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842563/کورونا-وائرس-کا-خطرہ-کراچی-جناح-ایئرپورٹ-پر-ہیلتھ-انفارمیشن-ڈیسک-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org