0
Tuesday 4 Feb 2020 16:08

بی آر ٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائیگا، احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی، شوکت یوسفزئی

بی آر ٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائیگا، احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا، عدالت میں احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، 50 بسیں کوریڈور پر موجود ہیں اور بی آر ٹی کے عملے کو ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے کیلئے 15 اپریل تک کا معاہدہ ہے، بی آر ٹی منصوبے کا آخری مرحلہ 15 فروری تک مکمل ہو جائے گا، ڈرائیورز اور عملے کی ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ وزیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ اپریل تک اس قابل ہوں گے کہ کے بی آر ٹی پر بسیں چلا سکیں، بی آر ٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا، عدالت میں احتیاط کے طور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات کے حکم پر عمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں تھیں۔ عدالت نے استفسار کیا تھا بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے، بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے، پشاور میں بی آر ٹی لاہور کی نسبت بہت کم بجٹ میں بن رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئیں اور بی آر ٹی منصوبے کی شفافیت کو دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 842578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش