0
Tuesday 4 Feb 2020 17:45

ایم کیو ایم کے تمام تر مطالبات مانے جارہے ہیں، گورنر سندھ

ایم کیو ایم کے تمام تر مطالبات مانے جارہے ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام تر مطالبات مانے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں، ان کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں، تاہم ایم کیو ایم سے طے شدہ ایجنڈے پر بات ہوئی ہے اور وزارتوں کے لین دین پر بات نہیں ہوئی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی اپنی خواہش تھی سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پیکج دیں، میئر کراچی کو 5 ارب روپے اور مئیر حیدرآباد کو ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی پر میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا تاہم آئی جی کے معاملے پر اگر بات چیت کرلی جائے تو معاملہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سوشل ڈیولپمنٹ کے لئے وفاقی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں وہ کسی حکومت نے نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 842597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش