0
Tuesday 4 Feb 2020 18:16

تنخواہوں سے متعلق بل کی حمایت میں ووٹ، اے این پی کا سینیٹر ستارہ ایاز سے لاتعلقی کا اعلان

تنخواہوں سے متعلق بل کی حمایت میں ووٹ، اے این پی کا سینیٹر ستارہ ایاز سے لاتعلقی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے تنخواہوں سے متعلق بل کی حمایت میں ووٹ دینے والی سینیٹر ستارہ ایاز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ اے این پی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر ستارہ ایاز ہمارے پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہوئی لیکن اب ان کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اے این پی قیادت نے سینیٹر ستارہ ایاز کو پارٹی سے نکال دیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کے بل کی حمایت میں ستارہ ایاز کے ووٹ کو اے این پی کا ووٹ نہ سمجھا جائے، ستارہ ایاز نے ذاتی حیثیت میں ووٹ دیا، ان کا پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ گذشتہ سال اکتوبر میں اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستارہ ایاز پر پارٹی میں گروپ بندی، بغاوت اور پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بیان میں کیا گیا تھا کہ ستارہ ایاز شوکاز نوٹس کے جواب میں قیادت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں، جس کے بعد صوبائی صدر نے انکی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔
خبر کا کوڈ : 842604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش