0
Tuesday 4 Feb 2020 18:22

خیبر پختونخوا، بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیلئے سخت قوانین کا مسودہ تیار

خیبر پختونخوا، بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیلئے سخت قوانین کا مسودہ تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا میں بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کیلئے سخت قوانین کا مسودہ تیار کر لیا گیا، تمام عمر جیل میں گزاریں گے، 14سال قید سمیت 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجاویز بھی شامل ہیں، شہریوں نے مزید سخت سزائیں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خیبر پختونخوا میں بچوں سے زیادتی اور تشدد کی روک تھام سے متعلق سخت حکمت عملی تیار کرلی گئی، بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد طبی موت تک جیل میں رہیں گے، مجرموں کو 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی جاسکے گی۔ صوبائی اسمبلی کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010ء میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیدی، کمیٹی کی چیئرپرسن نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے، تجاویز کو قانونی شکل دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کمیٹی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ہراسانی کے مرتکب افراد کے نام جنسی ہراسانی کیلئے مختص رجسٹر میں درج کئے جائیں گے۔ شہریوں نے بھی بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کو مزید سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کی سفارشات کو صوبائی کابینہ اور اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 842605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش