QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی قونصل جنرل سے اسپیکر گلگت بلتستان کی ملاقات

4 Feb 2020 19:11

حاجی فدا محمد ناشاد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسلامی فوج کا عہدہ دار عسکری لباس میں اپنے فرائض کے ادائیگی کی حالت میں جان دیتا ہے تو انہیں شہادت کا درجہ ملتا ہے اور یہ درجہ شہید راہ حق جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء کو نصیب ہوا۔ انھوں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دشمنان اسلام کو بدترین انجام تک پہنچائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے لاہور میں قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور دشمنان اسلام کے بےجا اور بلا اشتعال ڈرون حملے میں شہادت کے اعلٰی مقام پر فائز ہونیوالے ایرانی فوج کے جرنیل سردار قاسم سلیمانی اور ان کیساتھ درجہ شہادت پانیوالوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسلامی فوج کا عہدہ دار عسکری لباس میں اپنے فرائض کے ادائیگی کی حالت میں جان دیتا ہے تو اسے شہادت کا درجہ ملتا ہے اور یہ درجہ شہید راہ حق جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء کو نصیب ہوا۔ انہوں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دشمنان اسلام کو بدترین انجام تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو دشمنان اسلام کی شناخت کرنا ہوگی، حیرت ہے کہ کچھ ممالک یہود و نصارٰی کو اپنا دوست سمجھتے ہیں جس سے یہود و نصاریٰ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے قونصل جنرل ایران کو اپنی کتاب "متاع فکر" بھی پیش کی۔
 


خبر کا کوڈ: 842612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842612/لاہور-ایرانی-قونصل-جنرل-سے-اسپیکر-گلگت-بلتستان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org