0
Tuesday 4 Feb 2020 20:27

بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کیخلاف مارچ سے تحریک شروع کرنیکا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کیخلاف مارچ سے تحریک شروع کرنیکا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے خلاف مارچ سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جمہوری جدوجہد میں لیاری کا بڑا کردار ہے، اربن فاریسٹ کےنام سے منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملیر ندی پر بھی اس طرح کا منصوبہ شروع ہوگا، جہاں زیادہ آلودگی ہوگی وہاں بھی ایسا منصوبہ شروع کریں گے، کم وسائل، سازشوں کے باوجود پوری توجہ ترقیاتی منصوبوں پر ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زیادہ محنت کرکے صوبے کو وسائل دلائیں گے، سندھ حکومت دیگر صوبوں کے مقابلے زیادہ کام کر رہی ہے، یہ حکومت معاشی حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی 140 بلین روپے این ایف سی کے تحت کم ملے، 140بلین روپے ملتے تو غریبوں کے لئے گھر بنا سکتے تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کرے، عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ سے پورے ملک میں ایک جدوجہد شروع کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف ایک ملین درخت لگائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 842621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش