0
Tuesday 4 Feb 2020 20:41

خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 100 ملین کے فنڈز جاری

خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 100 ملین کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو خصوصی طور پر 100 ملین کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ وزیراعلٰی کے پی محمود خان نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ میڈیا کے ذرائع کیمطابق محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات اور مشتبہ مریضوں کو صحت کی سہولتیں دینے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا یحییی اخوانزادہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے لئے مختص سروسز اسپتال پشاور میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت کے پی نے کہا کہ فنڈز کے اجرا سے صوبے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور اس کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی اعلٰی قیادت نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر مستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔ چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 842627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش