QR CodeQR Code

این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ نے گلگت چترال روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی

4 Feb 2020 21:04

نیشنل ہائی وے ایگزیکٹو بورڈ نے اس منصوبے کے پی سی ون پر نظرثانی اور پراجیکٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے پیکیجز بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کے لئے رقم سی پیک منصوبوں سے فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت چترال روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی۔ این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 363 کلومیٹر طویل روڈ کے توسیعی منصوبے کو پیش کیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ نیشنل ہائی وے ایگزیکٹو بورڈ نے اس منصوبے کے پی سی ون پر نظرثانی اور پراجیکٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے پیکیجز بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس منصوبے کے لئے رقم سی پیک منصوبوں سے فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گلگت تا چترال شاہراہ کی حالت نا گفتہ بہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات و مسائل کا سامنا تھا، خصوصاً سردیوں کے موسم میں شندور کے مقام پر برفباری کی وجہ سے یہ شاہراہ آمد و رفت کے لئے بند رہتی ہے۔ صرف گرمیوں میں ہی قابل استعمال ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 842631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842631/این-ایچ-اے-ایگزیکٹو-بورڈ-نے-گلگت-چترال-روڈ-کے-توسیعی-منصوبے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org