QR CodeQR Code

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

4 Feb 2020 21:23

عیادت کیلئے آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی تمام اکائیوں کو یکجہتی سے بھارت کے خلاف مہم چلانا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا لازم ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کئی مہینوں سے کرفیو اور بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا دنیا نوٹس لے، جہاد کا حکومت نے اعلان کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے صف اول میں کھڑے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت نیشنل اسپتال کراچی میں عیادت آنے والوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی و بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی تمام اکائیوں کو یکجہتی سے بھارت کے خلاف مہم چلانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ملک کے عوام کی ترجمانی کرے، پاک فوج کا کردار ملک کی سلامتی اور کشمیر کے حل کیلئے مثالی ہے، پوری قوم کشمیریوں کو بھارت سے نجات دلانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 842639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/842639/کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-آگے-بڑھ-کر-کام-کرنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org