0
Tuesday 4 Feb 2020 23:06

اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں بھی ہونگے، محمود خان

اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں بھی ہونگے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کے لئے حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے جب کہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جب کہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 842658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش